’’ کپاس اگائو معیشت بڑھائو‘‘ مہم کا آغاز

بدھ 23 مئی 2018 12:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے ’’زیادہ کپاس اگائو معیشت بڑھائو‘‘ مہم کا آغاز کردیاہے اور کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی کاشت کا عمل مقررہ شیڈول کیمطابق مکمل کرلیں تاکہ بمپرکراپ کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار گندم کے مڈھوں کو زمین میں دفن کرنے کیلئے ڈسک ہیروچلائیں تاکہ زمین کی زرخیزی بڑھائی جاسکے جبکہ پانی اوراجزائے خوراک کی یکساں تقسیم اور پانی کی بچت کیلئے لیزرلیولرکا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار صحتمندبیج کے اگائو کیلئے منظورشدہ اقسام اور بلحاظ علاقہ تصدیق شدہ بیج کاشت کریں اور کاشت سے قبل کپاس کے بیج کا بُراتارلیں جس سے بیج کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور پودابہت سی بیج میں موجود بیماریوں میں محفوظ رہتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کو کیڑے مار اورپھپھوندی کش زہرلگاکر کاشت کریں تاکہ زمین سے بیج سے پیداکردہ بیماریوں سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :