Live Updates

تحریک انصاف نے ن لیگ کو جنوبی پنجاب سے ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا

ن لیگ کا جنوبی پنجاب سے صفایا ہونے لگ گیا،کپتان عمران خان نے بھکر سے ن لیگ کی مزید 4 وکٹیں گرا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 مئی 2018 12:28

تحریک انصاف نے ن لیگ کو جنوبی پنجاب سے ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کو جنوبی پنجاب سے ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا۔جس کے بعد جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہونے لگ گیا ہے۔کپتان عمران خان نے بھکر سے ن لیگ کی 4 وکٹیں گرا دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ،رکن قومی اسمبلی عامر عنایت شہانی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ملک غضنفر چھینہ اور امیر محمد خان بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔اس کے علاوہ سابق ایم این اے حسن خیلی اور آزاد امیدوار ثنا اللہ مستی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔یہ تمام ارکان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج شام پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے ساتھ پریس کانفرس میں کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

پانامہ لیکس کیس سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی فتوحات کا شروع ہونے والا سفر کہیں بھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔ایک جانب تحریک انصافکی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔

گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔جنوبی پنجاب کے نام پر مسلم لیگ ن نے سے بغاوت کرکے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والوں نے بھی بعد ازاں عمران خان کے ساتھ مل جانے کا اعلان کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات