پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی کی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سینئر سیاست دان سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سے ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 23 مئی 2018 12:27

پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ) پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی کی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سینئر سیاست دان سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سے ملاقات اور سندھ سمیت پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور خصوصی طور پر کراچی کے مسائل اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال اس موقع پر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے انہیں پاک سرزمین پارٹی کے قائدین محترم جناب سید مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی کا سلام اور محبت اور بھائی چارے کا پیغام بھی پہنچایا اس موقع پر محترم جناب ڈاکٹر فرید پراچہ صاحب نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط مستحکم اور ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو نے کے لئے ہمیں ان چوروں لٹیروں اور مافیا نما لوگوں نے جان چھڑانی ہوگی تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں صحیح اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکے جہاں ہر شخص کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے اور پورے ملک میں یکساں طور پر ترقی اور خوشحالی آئے غریب اور امیر کے درمیان فرق کو کم کیا جائے اور پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام نافذ ہو.

ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے انہیں بتایا کہ پاک سرزمین پارٹی اقتدار میں آکر پاکستانیوں میں اپنائیت کو اجاگر کرے گی تاکہ ہر شخص پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے اور عوام کے بنیادی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کیا جائے اور پورے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو تعلیم ہر فرد پر لازم و ملزوم ہو اور روزگار کے مواقع بھی میرٹ پر ہوں اور شہری اور دیہی علاقوں میں تفریق کو ختم کیا جائے اور پورے ملک میں صنعتی زون بنا کر لوگوں کو ان کے اپنے علاقوں میں روزگار فراہم کیا جائے تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو شہروں کی طرف نہیں دیکھنا پڑے.

آخر میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی بہتری کے لئے دعاء کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنی اپنی جماعت کو اس میٹنگ کے مندرجات سے آگاہ کرنے اور ملاقاتیں جاری رکھنے کا ارادہ کیا.