ریاض کے مقامی ہوٹل میں ریاض کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری محمد اکرام کی جانب سے سحری کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 23 مئی 2018 12:27

ریاض کے مقامی ہوٹل میں ریاض کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری محمد ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،ریاض،سعودیہ) تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر فرید پراچہ تھے تقریب کی نظامت کے فرائض محمد امتیاز نے انجام دیئے حافظ عرفان کھٹانہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی فرید پراچہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے پاکستان کی ترقی کے لئے ملکر کا کام کیا جائے پاکستان ہم سب کی پہچان ہے رمضان کا بابرکت مہینہ بھی ہم سب کو صبر و اطمینان کے ساتھ بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ریاض کی کمیونٹی بڑی مہمان نواز ہے تمام احباب کا اور بالخصوص چوہدری محمد اکرام کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بے پناہ عزت سے نوازا آج کی خوبصورت تقریب میں مدعو کر کے عزت بخشی خالد اکرم رانا نے فرید پراچہ کو تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی نمائندگان کا تعارف کروایا چوہدری محمد اکرام نے فرید پراچہ کو ریاض آمد پر خوش آمدید کہا تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے فرید پراچہ کو سندھی چادر تخفہ میں پیش کی ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے خالد اکرم رانا اور چوہدری محمد اکرام کو اپنی کتاب خوشبو کے جھونکے بھی پیش کی تقریب میں ریاض کی تمام سیاسی،سماجی اور مذہبی نمائندگان نے شرکت کی