ایرانی قوم اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرے،امریکی وزیرخارجہ

ایران بارے امریکا اور یورپی ملکوں جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی،محکمہ خارجہ کے دفترمیںمیڈیاسے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 12:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے اور یہ ایرانی عوام کا حق بھی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخارکہ نے کہا کہ ہم نے ایران سے جو مطالبات کیے ہیں وہ مشکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ تہران کے بارے میں امریکا اور یورپی ملکوں کے درمیان جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی۔ مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک ایسا گروپ موجود ہے جو مشترکہ مفادات اور اقدار پر کام کرتے ہوئے ہمیں ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنے کے لیے متحد کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :