بیٹا کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا تھا،پتانہیں ایسا کیوں کیا،والد ٹیکساس ہائی سکول حملہ آور

وہ ایک اچھا لڑکا ، شراب بھی نہیں پیتا تھا،ورزش اور ایسی دوسری سرگرمیوں کا شوق تھا،کاش میںروک سکتا،گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 12:31

بیٹا کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا تھا،پتانہیں ایسا کیوں کیا،والد ٹیکساس ..
ٹیکساس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) امریکا کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم دیمتریس پاگورٹس کے والدنے کہاہے کہ میرا بیٹا اچھا لڑکا تھا،کسی سے لڑا ئی جھگڑا نہیں کرتا تھا،پتا نہیں اس نے ایسا کیوں کیا کاش میں اسے روک سکتا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم دیمتریس پاگورٹس کے والد نے کہاکہ مجھے دوسروں کے درد کا احساس ہے اور بہت افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان کا بیٹا کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا تھا ،وہ ایک اچھا لڑکا تھا، شراب بھی نہیں پیتا تھا، اسے ورزش اور ایسی دوسری سرگرمیوں کا شوق تھا۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں 18 مئی کو 17 سالہ دیمتریس پاگورٹس کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :