جنوبی کوریائی صدرکی ٹرمپ کوکم جونگ سے ملاقات منسوخ نہ کرنے اپیل،امریکہ آمد

دونوں رہنمائوں کی دوگھنٹے تک ملاقات،امید ہے ٹرمپ خطے میں امن اور ترقی لانے میں کامیاب رہیں گے،گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 12:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے کہاہے کہ انہیں یقین ہے کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں اور جنگِ کوریا کے خاتمے، امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات استوار کرنے اور خطے میں امن اور ترقی لانے میں کامیاب رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر ، ٹرمپ کو شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ نہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے امریکہ پہنچ گئے جہاں وائٹ ہائوس میں ٹرمپ سے دوگھنٹے تک ملاقات کی ۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں اور جنگِ کوریا کے خاتمے، امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات استوار کرنے اور خطے میں امن اور ترقی لانے میں کامیاب رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے کیوں کہ کوریا کا مستقبل اور قسمت اس معاملے پر منحصر ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر کے امریکہ کے اس دورے کا مقصد صدر ٹرمپ کو شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ نہ کرنے پر آمادہ کرنا تھا۔صدر ٹرمپ اور صدر مون کے درمیان وائٹ ہاوس میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان چھٹی ملاقات تھی جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔ براہِ راست ملاقاتوں کے علاوہ دونوں رہنما درجنوں بار ایک دوسرے سے ٹیلی فون پر بھی گفتگو کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :