حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،سبکدوش لبنانی وزیراعظم

حزب اللہ پرامریکی پابندیوں کے مثبت اثرات مرتب ،نئی حکومت کی تشکیل میں مزید آسانی ہوگی،انٹرویو

بدھ 23 مئی 2018 12:31

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) لبنان کے عن قریب سبکدوش ہونے والے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تیزی کیساتھ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سعد حریری کا کہنا تھا کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پرامریکی پابندیوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے نتیجے میں نئی حکومت کی تشکیل میں مزید آسانی ہوگی۔خیال رہے کہ لبنان میں چھ مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سوموار کے روز سابقہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہوگئی جس کے بعد انتخابی نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ لبنان میں نئی حکومت ایک ایسے وقت میں تشکیل دی جا رہی ہے جب امریکا اور بعض عرب ممالک نے حزب اللہ پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :