حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے بھارتی فوج کی طالبات پر فائرنگ کی مذمت
بیٹی بچائواور بیٹی پڑھائو کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کشمیری بیٹیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہے ہیں
بدھ 23 مئی 2018 12:10
(جاری ہے)
اس خونین واقع نے ایک بار پھر یہ حقیقت واضح کردی ہے کہ بھارتی فورسز کے نزدیک نہ توکشمیریوں کے مذہبی احساسات کی کوئی قدر و قیمت ہے اور نہ ہی انسانی زندگی ان کیلئے کوئی معنی رکھتی ہے۔
جموں وکشمیر ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی اورتحریک مزاحمت کے سربراہ بلال احمد صدیقی نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں نہتے لوگوں پر فائرنگ اورچار طالبات کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے جنگ بندی کے بھارتی دعوئوں کی قلعی کھو ل دی ہے۔انہوںنے اس واقعے کو انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا ذہنی توازن پوری طرح سے بگڑ چکا ہے۔فریدہ بہن جی نے شوپیاں کے عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے فوج کی افطار پارٹی کو مسترد کیا،وہ دیگر لوگوں کیلئے ایک سبق ہے۔وائس آف وکٹمز کے کوارڈینیٹر عبدالرئوف خان اور پیروان ولایت نے اپنے بیانات میں شوپیاںمیں چار طالبات کے زخمی ہونے کے واقعے کو بھارتی جمہوریت پر ایک دھبہ قرار دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوںنے شوپیان میں بھارتی فوج کی کارروائی کو بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی بچائواور بیٹی پڑھائو کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کشمیری بیٹیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہے ہیں جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ بھارت میں جمہوریت نام کی کوئی شے موجود نہیں ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی ایک بیان میں شوپیاں میں چار کشمیری طالبات کو ذخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.