دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 23 مئی 2018 12:10

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میںبدھ کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد41500 کیوسک اور اخرج 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد26100 کیوسک اور اخراج26100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد37200کیوسک اور اخراج42800 کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18000کیوسک اور اخراج8000کیوسک ریاکرڈ کی گئی ۔

جناح بیراج میں آمد80700کیوسک اور اخراج 77200کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد73100کیوسک اوراخراج 70000کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد65900کیوسک اور اخراج61200 کیوسک، پنجند بیراج میں پانی کی آمد3700 کیوسک اور اخراج صفر،گدو بیراج میں پانی کی آمد41700 کیوسک اور اخراج 38700 کیوسک، سکھربیراج میں پانی کی آمد31100 کیوسک اور اخراج10000 کوٹری بیراج میں پانی کی آمد6100 کیوسک اور اخراج صفر ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ جبکہ پانی کی موجودہ سطح1392.66 فٹ اور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.069 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کی گئی،۔ منگلا ڈیم میں پانی کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ جبکہ پانی کی موجودہ سطح 1092.20فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.242 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.00فٹ، ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ نوٹ کی گئی۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ صبح 6 بجے نوٹ کی گئی ہے۔