صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سال امریکی شہریوں کی مالی پوزیشن میں بہتری آئی ،سب سے زیادہ بہتری کم آمدنی کے حامل گھرانوں میں ریکارڈ کی گئی، سروے کی رپورٹ

بدھ 23 مئی 2018 12:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) امریکی فیڈرل ریزرو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے پہلے سال شہریوں کی مالی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔ادارے کی جانب سے 12224 افراد پر کیے گئے حالیہ سروے کی جاری رپورٹ کے مطابق امریکا کے بالغ شہریوں کی 74 فیصد تعداد کا کہنا ہے کہ 2017 ء کے دوران ان کی مالی پوزیشن بہتر رہی، 4 فیصد کا کہنا تھا کہ 2016 ء کی نسبت اضافہ ہوا ،سب سے زیادہ بہتری کم آمدنی کے حامل گھرانوں کی مالی حالت میں ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

سروے میں ہرپانچ میں سے دو بالغ افراد نے مادی مشکلات کا اظہار کیا جن میں کافی مقدار میں خوراک نہ ملنا، نامناسب طبی سہولیات، گھروں اور ضروری اشیاء کی عدم دستیابی شامل ہے۔ہرپانچ میں سے ایک شخص نے بتایا کہ وہ ایسے فرد کو جانتا ہے جو درد کش ادویات کے استعمال کا عادی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درد کش ادویات کے استعمال کے عادی افراد کی تعداد دراصل ظاہری تعداد سے دگنی ہے ، ان میں زیادہ تر سیاہ فام اور ہسپانوی نژاد شامل ہیں جس کی وجہ ان کا تعلیمی معیار کم ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :