جاپانی سائنسدانوں نے درجہ حرارت کی نئی حقیقت دریافت کر لی

بدھ 23 مئی 2018 12:10

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) جاپان کے تحقیقاتی مرکز کے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے درجہ حرارت کی ایک نئی حقیقت دریافت کر لی ہے۔ جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مٹیریلیز سائنس کی ایک ٹیم نے انگریزی حرف یو کی شکل کے مقناطیسی نکل میں سے بجلی گزرنے کی صورت میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی پیمائش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق دھاتی ٹکڑے میں خم آنے پر درجہ حرارت میں ہلکی سے کمی بیشی واقع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بجلی کے تیز بہائو سے کمی بیشی میں فرق زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے پچاس سال قبل بھی ایسی پیشنگوئی کی گئی تھی، لیکن اس کا پہلی بار مشاہدہ اب کیا گیا ہے۔ٹیم کے سربراہ کین اچی اٴْوچیدا کا کہنا ہے کہ کولنگ کے عمل میں کسی تھرتھراہٹ اور شور کے بغیر کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام سے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں انقلاب آسکتا ہے۔توقع ہے کہ اس تحقیق کے نتیجے میں کمپیوٹر کولنگ کی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اعلیٰ تحقیق میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :