جاپانی وزیرِ اعظم نے سکول منصوبے پر دوست سے ملاقات کرنے کا الزام مستردکردیا

بدھ 23 مئی 2018 12:10

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے نے جانوروں کے علاج سے متعلق سکول کھولنے کے معاملے پر اپنے ایک قریبی دوست سے بات چیت کرنے کا الزام مٴْسترد کر دیا۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق یہ سکول جاپان کے مغربی علاقے ایہیمے کے شہر اِماباری میں گزشتہ ماہ کھولا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ناقدین کو شٴْبہ ہے کہ سکول کے منتظم ادارے کے سربراہ کوتارو کاکے وزیر اعظم شنزو آبے اور اٴْن کی اہلیہ کے قریبی دوست ہیں۔

اس سلسلے میں پارلیمان میں دستاویزات جمع کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نے سکول کے قیام کے سلسلے میں کاکے سے ملاقات کی تھی۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ شنزو آبے نے کاکے کی جانب سے وضع کردہ جانوروں کے علاج کے سکول کے منصوبے کے لئے حمایت کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب جاپانی وزیر اعظم نے اپنے اوپر لگے الزام کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :