شمالی کوریا پر دبائو جاری رکھا جائے، جاپانی وزیر خارجہ

بدھ 23 مئی 2018 12:10

بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے وسیع تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیار ترک نہ کرنے تک دبائو جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے لیے جوہری ہتھیاروں سمیت وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تنسیخ انداز میں ترک کرنا ناگزیر ہے۔انھوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مشتبہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی لائحہ عمل تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :