پونم ڈھلوں ڈرامہ سیریل’’دل ہی تو ہے‘‘ میں ماں کاکردار ادا کریں گی

بدھ 23 مئی 2018 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ و ٹی وی اداکارہ پونم ڈھلوں ایکتا کپور کے ڈرامہ سیریل’’دل ہی تو ہے‘‘ میں اداکارہ گیتنجلی ٹیککر کی جگہماں کا کردارادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پونم ڈھلوں ایکتا کپور کے ڈرامہ سیریل’’دل ہی تو ہے‘‘ میں اداکار کرن کندرا کی ماں کا کردارادا کریں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے 20سال قبل چھوٹی سکرین میں قدم رکھا تو اس وقت کسی فلم سٹار کے لئے یہ بہت خطرناک اور جرات مندانہ فیصلہ سمجھا جاتا تھا لیکن میرے لئے ہمیشہ ٹی وی کا تجربہ بہت شاندار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابھی ڈرامہ سیریل کی عکسبندی شروع نہیں کی ہے لیکن انہیں اپنی عکسبندی کا انتظار ہے۔ یہ ڈرامہ سونی ٹی وی پر جلد دکھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :