فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘‘ کا ٹریلر سلمان خان کی فلم ’’ریس 3 ‘‘ کے ساتھ منسلک کیاجائے گا

بدھ 23 مئی 2018 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘‘ کا ٹریلر اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس 3 ‘‘ کے ساتھ منسلک کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘‘ کا ٹریلر اپنی ایکشن فلم ’’ریس 3‘‘ کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اداکار سلمان خان دیول فیملی خاندان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ فلم’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘‘ کا شائقین پر اچھا تاثر قائم ہو جس کے لئے انہوں نے پہلے ہی پروموشنل گانے کی عکسبندی کر لی ہے اور اب فلم کی تشہیر اور مارکٹنگ حکمت عملی کے لئے بھی رہنمائی کر رہے ہیں، فلم میں اداکار دھرمیندرا، سنی دیول، بوبی دیول اور کریتی کھربنڈا شامل ہیں۔