فلم ’’تنو ویڈ منو ریٹرنز‘‘ میں کام کرکے ہمیشہ خوشی محسوس ہوئی ، سوارا بھاسکر
تازہ ترین : 1

فلم ’’تنو ویڈ منو ریٹرنز‘‘ میں کام کرکے ہمیشہ خوشی محسوس ہوئی ، سوارا بھاسکر

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ فلم ’’تنو ویڈ منو ریٹرنز‘‘ میں ہدایتکار آنند ایل رائے اور فلم کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے فلم ’’تنو ویڈ منو ریٹرنز‘‘ کی ریلیز کو 3سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ فلم کی ریلیزکو 3 سال مکمل ہو گئے ہیں، انہیں فلم کے ہدایتکار آنند ایل رائے اور فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے اور یہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ فلم میں پہلی بار بچے کو سنبھالنے کے لئے انہوں نے باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 12:00:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :