سکرین پر زیادہ نظر آنے کے لئے فلمیں سائن کرنا میرا مقصد نہیں، کاجول

بدھ 23 مئی 2018 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ فلمیں اس وجہ سے نہیں کرتیں کہ وہ سکرین پر زیادہ نظر آئیں بلکہ دلچسپ اور معیاری مواد فلموں کو ترجیح دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں فلم انڈسٹری میں 26سال ہو گئے ہیں اور ابھی بھی فلم انڈسٹری میں اس لئے موجود ہیں کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ فلمیں نہیں کی ہیں اور اس دوران انہیں متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی جو معیاری سکرپٹ نہ ہونے کے باعث مجھے متاثر نہیں کر سکیں، میں فلمیں اس وجہ سے نہیں کرتی کہ میں سکرین پر زیادہ نظر آئوں بلکہ میں دلچسپ اور معیاری مواد فلموں کو ترجیح دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے لئے یہ چیز معنی رکھتی ہے کہ آپ اپنے بارے میں کیا سوچتے ہیں نہ کہ یہ کہ دوسرے آپ کے متعلق کیا سوچتے ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ ساس، ماں، بہن اور شوہر اجے دیوگن میری کام کے حوالے سے بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ میں باہر جائوں لیکن مجھے بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا پسند ہے اور یہ میرا اپنا انتخاب ہے۔ کوجول فلم ’’ایلا ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :