Live Updates

�) لیگ فرمائشی سروے کی سیریز کے ذریعے عوام کی آنکھوںمیں دھول نہیں جھونک سکتی ‘ تحریک انصاف

سو روز کا ایجنڈا سامنے آنے پر اقتدار کی باریاں لینے والوں کواپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

بدھ 23 مئی 2018 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ فرمائشی سروے کی سیریز کے ذریعے عوام کی آنکھوںمیں دھول نہیں جھونک سکتی ،پی ٹی آئی کاسو روز کا ایجنڈا سامنے آنے پر اقتدار کی باریاں لینے والوں کی صفوںمیں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور انہیں اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔

اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران ٹاپ پر نہیں بلکہ فلاپ ہیں ،شہباز شریف سرکاری اخراجات پر کئی سالوں سے چلنے والے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح کی آڑ میں انتخابی مہم چلارہے ہیں لیکن عوام شعبدہ بازیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں حکمرانوں کی رہائشگاہوں کی جانب جانے والی شاہراہوں کی تعمیر کے سوا کہیں ترقی نہیں ہوئی اور عوام آئندہ عام انتخابات میں ان سے جھوٹے دعوئوںکا حساب لیں گے ۔

(جاری ہے)

عوام اب پل اور سڑکیں نہیں بلکہ اپنی ا ور اپنی آنے والی نسلوں کی آسودگی اور خوشحالی چاہتے ہیں جو حکمران انہیں دینے کیلئے تیار نہیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سوروز اکا ایجنڈا سامنے آنے کے بعد (ن) لیگ کے وزراء کی موج ظفر موج بلا ناغہ پریس کانفرنسیں کر رہی ہے کیونکہ ملک و قو م کی ترقی کاایجنڈا سامنے آنے کے بعد حکمرانوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بہت جلد مشاورت اور اتفاق رائے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کااعلان کرے گی اور پی ٹی آئی کے کامیاب انتخابی جلسوں سے ہی انتخابات کے پیشگی نتائج سامنے آ جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات