ْتجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن ، پشت پناہی کرنیوالوںکیخلاف بھی کارروائی کی جائے‘ اشرف بھٹی

حکومتی ذمہ داران کی عدم توجہگی کیوجہ سے ادارے مسائل حل کرنیکی طرف توجہ نہیں دیتے ‘ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

بدھ 23 مئی 2018 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے انار کلی سمیت تمام تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات قائم کرنے والوںکی پشت پناہی کرنے والوںکے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ،تاجر انتہائی نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیںلیکن حکومت کی جانب سے مسائل حل نہیں کئے جاتے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں کے نمائندہ وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تاجروں کی جانب سے تجاوزات ، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور بجلی اور ٹیلیفون کی لٹکتی ہوئی تاروں کے مسائل بارے آگاہ کیا گیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومتی ذمہ داران کی عدم توجہگی کی وجہ سے متعلقہ ادارے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

بارہا مطالبہ کر چکے کہ تاجروں اور متعلقہ اداروںکے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی جائے لیکن اسے کسی خاطر میں نہیں لایا گیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ آنے والے دنوںمیں تجارتی مراکز میں عید الفطر کی خریداری شروع ہونے والی ہے اس لئے انار کلی سمیت تمام بازاروں میںقائم تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کا آغاز کیا جائے ۔ انہیں دوبارہ قائم ہونے سے روکنے کیلئے پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :