بھارت نام نہاد جنگ بندی کے اعلان کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے‘محمد یوسف نقاش

جنگ بندی کے ڈرامے سے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی کشمیرمیں بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے بارے میں آنکھیں کھل جانی چاہئیں

بدھ 23 مئی 2018 11:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنمائوںمحمد یوسف نقاش اور جاوید احمدمیر پیر کو شوپیاں کے علاقے درد کالی پورہ میں افطار کے وقت بھارتی فوجیوں کی اندھادھند فائرنگ میںزخمی ہونیوالے چار طالبات کی عیادت کیلئے سرینگر کے ایک ہسپتال گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف نقاش اور جاوید احمدمیر نے زخمی طالبات کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انکے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

بھارتی فورسز نے پیر کوشوپیاں کے علاقے درد کالی پورہ میں فوج کے زیر اہتمام افطار سے انکار کرنے پر شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس سے چار طالبات زخمی ہو گئی تھیں۔ حریت رہنمائوںنے اس موقع پر کہاکہ بھارت نام نہاد جنگ بندی کے اعلان کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ان طالبات نے ہاتھوں میں بندوقیں نہیں اٹھا رکھی تھیں ۔

انہوںنے کہاکہ جنگ بندی کے ڈرامے سے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی کشمیرمیں بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے بارے میں آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ یوسف نقاش اور جاوید احمدمیر نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل اور نہتے کشمیری عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے اوراس دیرینہ تنازعے کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی قائم نہیں ہو سکتی ۔