ایڈونچرڈرامہ فلم ’دی لوسٹ وائیکنگ ‘کاپہلا ٹریلر جاری

اینٹونی اسمتھ کی پروڈیوز کردہ یہ فلم رواں برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 23 مئی 2018 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ ایڈونچرڈرامہ فلم دی لوسٹ وائیکنگ کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمٹ کمنز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جنگجو کے گرد گھوم رہی ہے جو برطانیہ فتح کرنے کا خواب لیے اپنے خاندان کے ہمراہ آتا ہے لیکن اسی دوران اس کے خاندان کو مار دیا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ڈین رج،روس او ہینیسی،مچل میک ٹرنین،کرس ہیمپسن،ایلن ہیز،ایان ورگو اور کیزیا بروزسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اینٹونی اسمتھ کی پروڈیوز کردہ یہ فلم رواں برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :