سارا علی خان کی فلم ’’سمبا‘‘ رواں سال 28دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

بدھ 23 مئی 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کی فلم ’’سمبا‘‘ رواں سال 28دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پریشانی تھی جب بیٹی سارا علی خان کی پہلی فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کی عکسبندی مسائل سے دوچار تھی کیونکہ میں تمام چیزوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے دیکھنا چاہتا تھا یہی وجہ تھی کہ سارا کو فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’سمبا‘‘ کا حصہ بننے میں مدد کی ۔انہوں نے کہاکہ اب میں سارا کے لئے بہت خوش ہوں اسے جب بھی میری ضرورت پڑی میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہوں گا۔

متعلقہ عنوان :