Live Updates

تحریک انصاف پانچ سالہ تبدیلی کے امتحان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، آمنہ سردار

بدھ 23 مئی 2018 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پانچ سالہ تبدیلی کے امتحان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ہر دفعہ اجلاس کی تاریخ کو ملتوی کرنا صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا نوکریوں سے متعلق بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، جو پارٹی صوبہ میں بجٹ پیش نہیں کر سکی وہ کروڑوں لوگوں کو روزگار دینے کا دعویٰ کیسے کر سکتی ہے، بجٹ پیش نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آمنہ سردار نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے بالخصوص اور پاکستان کی عوام نے بالعموم تحریک انصاف کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، اس جماعت کا مقصد 2018ء کے انتخابات میں کسی نہ کسی طرح چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات