محکمہ وائلڈ لائف کے زیراہتمام بٹگرام میں حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر واک اور تقریب کا انعقاد

بدھ 23 مئی 2018 11:50

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) محکمہ وائلڈ لائف کے زیراہتمام بٹگرام میں حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں محکمہ وائلڈ لائف بٹگرام کے نجی تعلیمی ادارے السید گارڈن میں گذشتہ روز حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے حوالہ سے ایک واک سمیت پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں اساتذہ، طلبہ و طالبات، معززین اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایف او وائلڈ لائف محمد ایاز خان نے حیاتیاتی تنوع کی اہمیت اور متعلقہ محکمہ کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع ہی دراصل زندگی ہے اور انسانی بقاء اسی میں مضمر ہے کہ ہم سب ملکر اس قدرتی ورثہ کا بہتر تحفظ کریں تاکہ نہ صرف آج کل کے تناظر میں ان کے فوائد سے ہم سب مستفید ہوں بلکہ آنے والی نسلیں بھی ان سے یکساں مستفید ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیاتیاتی تنوع ہماری اقتصادی و سماجی ترقی اور انسانی بقاء کیلئے ضروری ہے، پاکستان جیسے ممالک جہاں بہت سے لوگوں کی معاشی اور اقتصادی ترقی کا انحصار حیاتیاتی تنوع ہے، براہ راست منسلک ہے اور وہاں اس کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :