آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی،ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد خان

بدھ 23 مئی 2018 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی، کارکردگی کی بنیاد پر دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، مخالفین کو کسی بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے، ضلع ہری پور کے تینوں صوبائی حلقوں سے مسلم لیگ (ن) مضبوط امیدواروں کو سامنے لائے گی، عوام مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کو ووٹ دیں گے، گروپ اور پارٹی کو ساتھ لیکر چلنے والی بات مضحکہ خیز ہیں، بیک وقت دو کشتیوں میں سوار ہونے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

(جاری ہے)

سجاد خان نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے خلاف رٹ پر عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حلقہ پی کے 40 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا، مخالفین کیلئے کسی بھی صورت میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، مسلم لیگ (ن) ہی ملک و قوم کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔