حلقہ کی عوام انتخابات میں تاریخی فیصلہ دے کر اجارہ داری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گی، حاجی ایاز خان جدون

بدھ 23 مئی 2018 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ایبٹ آباد شہر کے حلقہ این اے 16- سے نامزد امیدوار حاجی ایاز خان جدون نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام آئندہ عام انتخابات میں تاریخی فیصلہ دے کر اجارہ داری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گی، حلقہ بھر کی عوامی حمایت نے ان کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی انتخابی مہم کے دوران کینٹ ایریا میں مختلف جگہوں پر کارنر میٹنگ و افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کی عوام کا جان بوجھ کر استحصال کیا گیا جس کی وجہ سے آج ہمارا شہری حلقہ گونا گوں مسائل سے دوچار ہے، کوئی میگا پراجیکٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، منٹوں میں ہونے والا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کی عوام نے انہیں انہیں اپنی خدمت کا موقع دیا تو ایبٹ آباد شہر کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیں گے۔