خانپور ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث سرحدی علاقوں کے درجنوں دیہات میں زیر زمین پانی کی سطح گر گئی

بدھ 23 مئی 2018 11:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) خانپور ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث علاقہ پنج کٹھہ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں کے درجنوں دیہات میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی، کنویں اور بور خشک ہونے لگے، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ پانی کی شدید کمی کے اثرات علاقہ پنج کٹھہ اور پنجاب کے درجنوں سرحدی دیہات پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترناوہ سے لیکر جنڈیال تک اور پنڈ گاکھڑہ سے عثمان کھٹڑا احاطہ تک کئی دیہات میں کنویں اور بور خشک ہو گئے ہیں جس سے عوام کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :