سردار مشتاق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع ایبٹ آباد کے صدر اور سردار احسن جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 23 مئی 2018 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع ایبٹ آباد کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ سردار مشتاق صدر اور سردار احسن جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صدر سمیع خان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردار عثمان کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع ایبٹ آباد کا صدر، ملک ذیشان اعوان کو سینئر نائب صدر، سردار احسن کو جنرل سیکرٹری اور قاضی عاصم کو انفارمیشن سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔ نو منتخب عہدیداروں نے پیپلزپارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو پارٹی میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ عنوان :