ضلع ہری پور میں عام انتخابات 2018ء کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل

بدھ 23 مئی 2018 11:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ضلع ہری پور میں عام انتخابات 2018ء کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہری پور مقرر کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو 22 جون سے قبل اپنے حلقوں کی پولنگ سکیمیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، تمام ریٹرننگ افسران کی مرحلہ وار تربیت شروع کر دی گئی ہے جو یکم جون سے قبل مکمل کر دی جائے گی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17 ہری پور کیلئے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فہیم افضل اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دارتیاں خالد محمود، اے ڈی ای او (پی اینڈ ڈی زنانہ) سرفراز خان، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 کیلئے ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ اصغر علی اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کاگ ملک حق نواز تحصیل دار ہری پور میر لائق شاہ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 41 کیلئے ریٹرننگ آفیسر سول جج نعیم الله جدون اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ایس ڈی ای او خان پور چوہدری محمد نذیر و اے ایس ڈی ای او ہری پور ممتاز خان ہوں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 42 کیلئے ریٹرننگ آفیسر سول جج عبدالقیوم صدیقی اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اے ایس ڈی ای او غازی شاکر خان و تحصیلدار غازی فقیر حسین کو مقرر کیا گیا ہے۔