گرلز پرائمر ی سکول دوبتھر کے ٹیچر سرفراز کا تیسری جماعت کی طالبہ پر تشدد، بچی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 23 مئی 2018 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) خیبر پختونخوا حکومت کا مار نہیں پیار کا دعویٰ دھرے کا دھرہ رہ گیا۔ گورنمنٹ گرلز پرائمر ی سکول دوبتھر کے ٹیچر سرفراز کا تیسری جماعت کی طالبہ پر بدترین تشدد، 8 سالہ بچی ثناء دختر امان الله شدید زخمی ہو گئی، طبی امداد کیلئے بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ بچی کی طرف سے تھانہ سٹی میں اطلاعی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول خیر گلی کے ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول دوبتھر کے ٹیچر سرفراز نے تیسری جماعت کی بچی ثناء دختر امان الله عمر آٹھ سال کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ثناء شدید زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، بچی کی طرف سے تھانہ سٹی میں ٹیچر سرفراز کے خلاف درج کرائی گئی اطلاعی رپورٹ پولیس نے تفتش شروع کر دی ہے۔ بچی کی والدہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ جسے معزز پیشہ کے نام پر دبہ بننے والے جلاد صفت ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کر کے اسے سزا دی جائے اور اہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔