قلندرآباد، عارضی بندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش 10 گھنٹے بعد نکال لی گئی
بدھ 23 مئی 2018 11:50
(جاری ہے)
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ کے اہلکار سمیت قائم مقام ڈی پی او سونیا شمروز بھی موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔
تاہم مقامی سطح پر افرادی قوت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پشاور سے تیراک ٹیم منگوانے کا اعلان کیا گیا تاہم اس سے قبل تقریباً 10 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نعش کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ 15 سالہ نوجوان فیاض کا والد 2015ء میں انتقال کر چکا ہے اور وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے جبکہ نوجوان کی حادثاتی موت کے باعث علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے دوران بعض مقامات پر ندی نالوں اور آبی گذرگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کئی مقامات پر بارش کے پانی کے ذخائر بن چکے ہیں جو انسانی جانوں بالخصوص بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہیں اور اس سے قبل بھی کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں تاہم مقامی آبادی کی جانب سے کئی بار اس معاملہ پر احتجاج کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے اس بارے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا جبکہ لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرنے والے 1122 کے عملہ کی عدم موجودگی پر شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا جو 10 گھنٹے سے زائد وقت گذرنے کے باوجود موقع پر نہیں پہنچ سکے۔مزید اہم خبریں
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.