Live Updates

یا اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک نواز شریف ۔۔۔ نواز شریف کے دیوانے نے قائد کی محبت میں بڑی بات کہہ دی

میں نے مشرف دور میں دعا کی تھی کہ مجھے تب تک موت نہ آئے جب تک نواز شریف کو وزیراعظم بنتا نہ دیکھ لوں" نواز شریف کے دیوانے کی آواز

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 مئی 2018 11:30

یا اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک نواز شریف ۔۔۔  نواز شریف کے دیوانے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے دیوانے نے نواز شریف کی محبت میں تمام حدیں پار کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز بہت زیادہ ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ جب ان دونوں جماعتوں کا کوئی جلسہ ہو تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد جلسہ گاہ کا رخ کرتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دیوانے پورے پاکستان میں موجود ہیں۔ایسا ہی نواز شریف کا ایک دیوانہ سامنے آیا ہے جس نے نواز شریف کی محبت میں بڑی بات کہہ دی۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں جب الیکشن 2018ء کے حوالے سے ایک سروے کیا جا رہا تھا تو اسی دوران وہاں مجود ایک شخص سے پوچھا گیا کہ اگلی حکومت کس کی ہو گی تو اس شخص کا کہنا تھا کہ اگلی حکومت نواز شریف کی ہو گی۔

(جاری ہے)

اور 2018ء کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی۔پروگرام اینکر کی طرف سے سوال کیا گیا کہ نواز شریف کو تو نا اہل قرار دیا جا چکاہے اور اس وقت انہیں کئی مشکلات کا سامنا ہے،تو نواز شریف کے دیوانے کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سابق صدر پرویز مشرف کا دور تھا تو اس وقت میاں محمد نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تھا تو اس وقت میں چھوٹا بچہ تھا۔اور جب میں نے ٹی وی پر نواز شریف کی گرفتاری دیکھی تو میرے دل کو بہت ٹھیس پہنچی۔

اس وقت میرے دل سے دعا نکلی کے یا اللہ نواز شریف بلکل بے گناہ ہے۔میں نے اس وقت دعا کی تھی کہ یااللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک میں خود اپنی آنکھوں سے نواز شریف کو وزیراعظم بنتا نہ دیکھ لوں۔اس لیے مجھے پوری امید ہے کہ اگلا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن جیتے گی۔نواز شریف کے اس دیوانے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات