فیس بک نے واٹس ایپ پر شئیرنگ کے لیے انتہائی شاندار فیچر متعارف کروا دیا

صارفین صرف ایک کلک کے ذریعے سے فیس بک سے پوسٹ واٹس ایپ پر شئیر کر سکیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 مئی 2018 23:56

فیس بک نے واٹس ایپ پر شئیرنگ کے لیے انتہائی شاندار فیچر متعارف کروا ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22مئی 2018ء ) :فیس بک نے واٹس ایپ پر شئیرنگ کے لیے انتہائی شاندار فیچر متعارف کروا دیا۔ صارفین صرف ایک کلک کے ذریعے سے فیس بک سے پوسٹ واٹس ایپ پر شئیر کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین سوشل ویب سائٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوستوں کو آپسی رابطے بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

اگرچہ گزشتہ دنوں اٹھنے والے سکینڈل نے فیس بک کی ساکھ کو خاصا متاثر کیا تھا۔ فیس بک نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے سکینڈل کے باوجود فیس بک اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور تاحال اپنی مقبولیت بنائے ہوئے ہے۔فیس بک انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔ فیس بک انتظامیہ ایک نیا فیچر ’’ واٹس ایپ پر بھیجیں ‘‘ متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے فیس بک صارفین اپنے پسندیدہ مواد کو واٹس ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔ تاہم ابھی تک اس فیچر کے متعارف کرانی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔  اس فیچر کی مدد سے ویڈیوز، تصاویر اور تحریریں شیئر کی جا سکیں گی۔

اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کسی بھی پوسٹ پر جا کر شیئر پر کلک کریں گے تو 3 آپشنز سامنے آتے ہیں جیسے ہی صارف ’’ واٹس ایپ پر بھیجیں ‘‘ آپشن کا انتخاب کریں گے تو ایک لنک سامنے آجاتا ہے جسے واٹس ایپ پر بھیجا جا سکتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل فیس بک سے واٹس ویڈیوز اور تصاویر یا پوسٹ کو براہ راست شیئر نہیں کرایا جا سکتا تھا۔ اس مقصد کے لیے مواد کو پہلے ڈائون لوڈ کرنا ہوتا تھا اس کے بعد واٹس ایپ پر اپ لوڈ کیا جا سکتا تھا تاہم اب براہ راست صرف ایک کلک سے فیس بک مواد کو واٹس ایپ پر بھیجا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :