مشاہد حسین سیدنے چینی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کونگ کوان کو سوینئر پیش کیا

بدھ 23 مئی 2018 00:02

مشاہد حسین سیدنے چینی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کونگ کوان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین مشاہد حسین سیدنے پارلیمنٹ ہائوس میں قائدحزب اختلاف سینیٹ شیریں رحمن ، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سینیٹر رحمن ملک اور سینیٹر انور الحق کی موجودگی میںچینی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کونگ کوان کو سوینئر پیش کیا ۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی اور معاشی استحکام کے لئے چین کے کردار کو سراہا ۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ چین پاکستان کا سچا ہمدرد اور قابل فخر دوست ہے جن کے تعاون سے عظیم منصوبے سی پیک پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے یہ منصوبہ قومی ترقی اور علاقائی تعاون کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہو گا جس سے لاکھوں روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین اورپاکستان خطے میں امن اور ترقی کے خواہاں ہیں اور دونوں ملکوں کے تعاون سے ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے اور عوامی مسائل کے منصوبے زیر عمل ہیں۔ چین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کونگ کوان Kong Quan نے اس موقع پرپذیرائی پر پارلیمنٹرینز کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آنے والے وقت میں مستحکم ہو رہی ہے اور دو طرفہ تعاون سے تجارتی و معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔