امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل کا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون، پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی

بدھ 23 مئی 2018 00:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فون پر جنرل جوزف نے معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے اظہارِ افسوس کیا۔