قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی بجٹ کی توثیق کردی

بدھ 23 مئی 2018 00:02

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی بجٹ کی توثیق کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی بجٹ کی توثیق کردی۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق قائم مقام صدر نے بجٹ کے مالیاتی بل 2018-19ء پر دستخط کر دیئے۔ مالیاتی بل پارلیمنٹ نے منظور کر کے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔