بچوں کی موجیں لگ گئیں

وفاقی حکومت کے تحت کام کرنے والے وفاقی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 مئی 2018 23:19

بچوں کی موجیں لگ گئیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) :بچوں کی موجیں لگ گئیں ۔ وفاقی حکومت کے تحت کام کرنے والے وفاقی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت کام کرنے والے وفاقی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ وفاقی تعلیمی اداروں میں 2 جون سے 12 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ کی یکم کو اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجز میں آخری تدریسی دن ہوگا اور 2 جون سے 12 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

جب کہ نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے بارہ اگست تک ہوں گی۔۔یا درہے کہ اس سے قبل بھی گرمیوں کی شدت کے پیش نظر قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں 17 مئی سے 13 اگست تک چھُٹیاں ہوں گی۔ تعطیلات نجی و سرکاری تمام تعلیمی اداروں میں ہوں گی۔ خیال رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھُٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔

صوبہ پنجاب میں گرمی کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔تا ہم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکوت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ،حکومت کا حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز 8جون سے ہوگا۔ اس سے قبل سندھ حکومت کے جاری کردہ اعلان کے مطابق سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک ہوں گی۔سندھ میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کی تھی۔جسے بعد ازاں منظور کر لیا گیا تھا۔