Live Updates

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما ،وفاقی وزیر سے الجھ پڑے

نعیم الحق نے لائیو شو میں دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا،میزبان کو بیچ بچاو کروانا پڑا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 مئی 2018 22:48

تحریک انصاف کے اہم  ترین رہنما ،وفاقی وزیر سے الجھ پڑے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) :تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما ،وفاقی وزیر سے الجھ پڑے۔ نعیم الحق نے لائیو شو میں دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا،میزبان کو بیچ بچاو کروانا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو لائیو شو میں تھپڑ دے مارا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور وفاقی وزیر نجکاری نجی ٹی وی شو میں حالات حاضرہ پر تبصرہ کر رہے تھے ۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور معروف صحافی افتخار احمد بھی ٹی وی شو کا حصہ تھے۔سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق، وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سے الجھ پڑے۔اس موقع پردانیال عزیز نے نعیم الحق کو چور کہا تو نعیم الحق آپے سے باہر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ تم نے مجھے چور کیسے کہا تمہاری ہمت کیسے ہوئی اور انہوں نے اپنے ساتھ بیٹھے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا اور خاتون سیاستدان کی موجودگی میں دانیال عزیز کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی۔

اس موقع پر میزبان کو بیچ بچاو کروانا پڑا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اپنے غصیلے برتاو کے باعث سیاسی حلقوں میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔وہ اس سے پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر جمیل سومرو سے لائیو شو میں جھگڑ چکے ہیں جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کے ساتھ بھی لڑائی کر چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے مابین نجی ٹی وی شو میں حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہوا ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات