Live Updates

حکومت کے ویژن 2025 کا بھونڈے انداز سے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی نے 100دن کا پروگرام بنایا‘ اگر وہ چھاپہ ہی ٹھیک طریقے سے مار لیتے تو کم از کم وہ جھوٹ جو 100دن پلان میں بولا گیا اس میں سے عوام کچھ نہ کچھ نکال کرتعریف کرتے‘ کے پی کے کے عوام کے ساتھ گذشتہ پانچ سال جو کچھ ہوا اس کا جواب100دن کاپروگرام دیکر توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی ‘

اسکا حساب پورے پاکستان کی عوام لے گی ‘عمران خان کو چیلنج ہے کہ وہ کے پی کے میں سکول کے اندر ایک کمرہ ‘ہسپتال کے اندر ایک ہال یا کوئی بھی خدمت کا منصوبہ دکھادیں ‘خیبر پختونخوا کے عوام 5سال کا حساب مانگ رہے ہیں ‘خیبر پختونخوا کی حکومت کو مشورہ ہے کہ میٹروبس کے لئے کھودے گئے گڑھے کم از کم بند کر دیں تا کہ کچھ نہ کچھ کارکردگی نظر آجائے کہ عوام کو کسی حادثے سے بچا لیا گیا ہے ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) 5سال کارکردگی کا حساب دینے کے بعد محمد نواز شریف کے ویژن اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا منشور 2018 پیش کریگی ‘ کارکردگی کی بنیاد پر 2018کے الیکشن میں دوبارہ عوام خدمت کا موقع دے گی ‘ گذشتہ 66سالوں میں اتنی بجلی پیدا نہیں کی گئی جتنی پاکستان مسلم لیگ (ن )کے دور حکومت میں کی گئی ہے ‘ اتنی قلیل مدت میں ساڑھے 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے سسٹم میں شامل کی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ 1700کلومیٹر موٹروے نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) یومیہ کی بنیاد پر وزارتوں ‘ڈویژنوں ‘محکموں کا سکور کارڈ پیش کریگی ‘کارکردگی کا موازنہ عوام خود کریگی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاوفاقی وزراء کے ہمراہ پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 00:01

حکومت کے ویژن 2025 کا بھونڈے انداز سے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی نے 100دن کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے ویژن 2025 کا بھونڈے انداز سے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی نے 100دن کا پروگرام بنایا ‘اگر وہ چھاپہ ہی ٹھیک طریقے سے مار لیتے تو کم از کم وہ جھوٹ جو 100دن پلان میں بولا گیا اس میں سے عوام کچھ نہ کچھ نکال کرتعریف کرتے‘کے پی کے کے عوام کے ساتھ گذشتہ پانچ سال جو کچھ ہوا اس کا جواب100دن کاپروگرام دیکر توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی ‘اسکا حساب پورے پاکستان کی عوام لے گی ‘عمران خان کو چیلنج ہے کہ وہ کے پی کے میں سکول کے اندر ایک کمرہ ‘ہسپتال کے اندر ایک ہال یا کوئی بھی خدمت کا منصوبہ دکھادیں ‘خیبر پختونخوا کے عوام 5سال کا حساب مانگ رہے ہیں ‘خیبر پختونخوا کی حکومت کو مشورہ ہے کہ میٹروبس کے لئے کھودے گئے گڑھے کم از کم بند کر دیں تا کہ کچھ نہ کچھ کارکردگی نظر آجائے کہ عوام کو کسی حادثے سے بچا لیا گیا ہے ‘پاکستان مسلم لیگ ن 5سال کارکردگی کا حساب دینے کے بعدمحمد نواز شریف کے ویژن اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )کا منشور 2018 پیش کریگی ‘ کارکردگی کی بنیاد پر 2018کے الیکشن میں دوبارہ عوام خدمت کا موقع دے گی ‘ گذشتہ 66سالوں میں اتنی بجلی پیدانہیں کی گئی جتنی پاکستان مسلم لیگ (ن )کے دور حکومت میں کی گئی ہے ‘اتنی قلیل مدت میں ساڑھے 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے سسٹم میں شامل کی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ 1700کلومیٹر موٹروے نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہیں تھیں۔وفاقی وزراء احسن اقبال ‘سائرہ افضل تارڑ ‘بلیغ الرحمان ‘وزیر مملکت مفتاح اسماعیل ‘حکومت پنجاب کے ترجمان احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )وفاقی اور پنجاب کی سطح پر مختلف وزراتوں ‘ڈویژنوں‘ محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے ہر دیگر صوبوں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر موزانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے پاکستان کی عوام اب صرف کارکردگی پر ووٹ دے کیونکہ پورے پاکستان کے عوام میں شعوراجاگر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے وزراء نے ایک گھنٹے کے مختصر وقت میں اپنے اپنے محکموں میں کی گئی اصلاحات اور عوامی خدمت کے منصوبہ جات عوام کے سامنے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 100دن کے پلان کی عکاسی میٹرو منصوبے کے وہ گڑھے ہیں جنہوں نے کے پی کے کے عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے ‘اسکے برعکس ملتان میٹرو‘لاہورمیٹرو ‘اسلام آباد راولپنڈی میٹرو ‘اورنج ٹرین اور کراچی گرین لائن بس سروس صرف ایک شعبے کا موازنہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ منصوبے جو داستان بن چکے تھے ان منصوبوں کو وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے نہ صرف شروع کیا بلکہ مکمل بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے دعوی کیا تھا کہ وہ اتنی بجلی پیدا کرینگے کہ پورا پاکستان استعمال کریگا ‘عمران خان صرف ایک بجلی کا منصوبہ نام‘ ‘سکول میں ایک نیا کمرہ کی تصویر ‘ایک ہسپتال میں ایک نیا ہال دکھا دیں ‘عمران خان صاحب 100 دن کے پلان سے پہلے قوم 5سال کا حساب مانگ رہی۔

عمران خان صاحب آپ نے پانچ سال خیبر پختونخوا کے لوگوں کے ساتھ جو کچھ کیا اس پر ہمار ا دل دکھی ہے ‘ہم بھی چاہتے ہیں کہ جیسے پنجاب میں کام ہوئے ہیں ویسے ہی کے پی کے میں بھی کام ہوتا۔انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کے استعمال کے حوالے سے یو این ڈی پی کی رپورٹ بھی وہ ہی تصویر پیش کر رہی ہے ‘کے پی کے کے عوام کے ساتھ گذشتہ پانچ سال جو کچھ ہوا اس کا جواب 100دن کا پلان دیکر توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی ‘اسکا حساب پورے پاکستان کی عوام لے گی ‘جس دن 100دن کا پروگرام آیا اسی کے ساتھ یو این ڈ پی کی رپورٹ بھی آئی ‘ان تمام چیزوں کا جواب اس میں بھی ہے ‘کے پی کے کے انسانی وسائل کے اعشاریوں کا پورے پاکستان سے موازنہ کریں ‘کہیں کہیں کے پی کے بلوچستان اور سندھ سے بھی پیچھے چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 66سالوں میں اتنی بجلی پیدانہیں کی گئی جتنی پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کی گئی ہے ‘اتنی قلیل مدت میں ساڑھے 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے سسٹم میں شامل کی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ 1700کلومیٹر موٹروے نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کو صرف 2018کا انتظار نہیں ہے بلکہ موجودہ حکومت نے 2025-26 کے منصوبے بھی بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 100دن کا پلان بلین ٹری سونامی کی طرح کا ہی پلان ہے ‘90دن میں کرپشن ختم کرنے والی پارٹی نے احتساب ادارے کو تالہ لگا دیا اس ادارے کو ہی ختم کر دیا جس نے کرپشن پکڑنی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا منشور تیار کر رہی ہے ‘منشور کے اعلان سے قبل 5سال کارکردگی کا حساب دیں گے اور محمد نواز شریف کے ویژن اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا منشور 2018 پیش کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر 2018کے الیکشن میں دوبارہ عوام کے خدمت کا موقع دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات