لاہور، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اعظم سلطان اور آئی جی پنجاب کیپٹن عارف نواز سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 23 مئی 2018 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اعظم سلطان اور آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن عارف نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے سید علی مجتبی اور دیگر کی نوید اقبال ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے کے وکلا نے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ میں 322 پوسٹوں کیلئے اپلائی کیا۔

سیاسی بنیادوں پر تقرریوں کے عمل کو منسوخ کردیا گیا درخواست گزاران نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تو عدالت نے انکے تقرر کا حکم دے دیا لیکن اسکے باوجود عدالت کے 3 مئی 2018 پر عمل نہیں کیا جا رہا درخواست گزاران کے وجلا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔