جماعت اسلامی کے دیرینہ معاون اور معروف ادبی شخصیت ایس ایم رفیع انتقال کرگئے

منگل 22 مئی 2018 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے دیرینہ معاون اور معروف ادبی شخصیت ایس ایم رفیع گزشتہ روز انتقال کرگئے ، نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد بلاک این مدنی مسجد میں ادا کی گئی اور سخی حسن کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔ نماز جنازہ میں معروف سماجی و ادبی شخصیت جہانگیر خان سمیت مرحوم کے عزیزواقارب ، دوست احباب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایس ایم رفیع کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء کراچی مظفر احمد ہاشمی ،برجیس احمد ،ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹری سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ ،انجینئر عبد العزیز ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت ،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔#