لاہور، سپیشل افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کا جواب داخل

منگل 22 مئی 2018 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں سپیشل افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے جواب داخل کرا دیا ہے عدالت نے 31 مئی کو وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے مقامی وکیل اے ایس آرائیں کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں جبکہ انکے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ 70 سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن کوئی موثر قانون سازی نہیں کی گئی درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو خصوصی افراد کے لیے عوامی مقامات پر الگ ٹوائلیٹ بنانے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن پاکستان خصوصی افراد کے گھروں میں ہی ووٹ کاسٹ کرنے کا بندوبست کرے عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر کرتے ہوئے درخواست پر مزید کاروائی 31 مئی تک ملتوی کردی ہے۔