لاہور،سرکاری ریٹ کے مطابق گنے کی قیمت کی ادائیگی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری ،کین کمشنر پنجاب سے جواب طلب

منگل 22 مئی 2018 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ریٹ کے مطابق گنے کی قیمت کی ادائیگی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کین کمشنر پنجاب سے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کاشتکار عبدالرحمن باجوہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں سرکاری ریٹ کے مطابق گنے کی قیمت ادا نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے گنے کی فی من قیمت 180 روپے مقرر کی لیکن درخواست گزار کو ہنزہ شوگر ملز 180 روپے کی بجائے 140 روپے فی من ادائیگی کے حساب سے ادائیگی کر رہے ہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ کاشت کار کے مطابق کین کمشنر پنجاب قانون کے مطابق سرکاری ریٹ پر قیمت کی ادائیگی کرانے کا پابند ہے لیکن درخواست گزار کاشت کار کی کوئی شنواری نہیں ہو رہی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ کین کمشنر پنجاب کو 70 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کرانے کا حکم دیا جائے عدالت نے کین کمشنر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔