لاہور ، خاتون ڈاکٹر کا میٹرنٹی کلینک سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کو فیصلے کے لیے بھجوا دی

منگل 22 مئی 2018 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کا میٹرنٹی کلینک سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کو فیصلے کے لیے بھجوا دی ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے ربیعہ نواز کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار عطاہی ڈاکٹر کے زمرے میں نہیں آتی ہیں جبکہ محکمہ کی جانب سے درخواست گزار کا میٹرنٹی کلینک سیل کر دیا گیا ہے درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کا میٹرنٹی کلینک سیل کرنا غیر آئینی اقدام ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کہ عدالت درخواست گزار کے کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے عدالت نے درخواست ڈی جی ہیلتھ کو فیصلے کے لیے بجھواتے ہوئے نمٹا دی ہے۔