ڈائریکٹر میو زیم پنجاب کا رمضان بازار خانیوال کا اچانک معائنہ

منگل 22 مئی 2018 23:57

خانیوال۔ 22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈائریکٹر میو زیم پنجاب ہمایوں مظہر شیخ نے رمضان بازار خانیوال کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پراے ڈی سی آرمنظور خان چانڈیہ ،ڈی ایف سی احمد جاوید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر میو زیم پنجاب نے رمضان بازارمیں لگائے گئے کریانہ ،پھلوں ، سبزیوںفیئرپرائس شاپس محکمہ زراعت ، گھی ،چینی ، آٹا ،بڑاگوشت ، مرغی کے گوشت ، انڈوںاور مشروبات کے سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا ،انہوں نے اشیاء خورد ونوش کا معیار ، اوزان اور نرخ ناموں کی چیکنگ کی انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم ،صارفین کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کی بھی جانچ پڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ بازارمیں ہونے والی خریداری کا بھی تفصیلی جائزلیا اور سیکورٹی انتظامات کی بھی چیکنگ کی ۔

ڈی ایف سی احمد جاوید نے بتایا کہ اس سنٹر پر باردانہ کے اجراء کا ٹارگٹ2لاکھ 52ہزار بیگز تھا جبکہ 2لاکھ 33ہزار بیگز جاری ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 99ہزار 274 بیگز گندم سنٹر پر آچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :