فصلوں کی تعداد وپیدوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو جدید طریقہ کاشت بارے آگاہی فراہم کی جائے ،منظورخان چانڈیہ

منگل 22 مئی 2018 23:57

خانیوال۔ 22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے کہا ہے محکمہ زراعت کے افسران فصلو ں کی پیدوار کے اہداف کے سو فیصد حصول کے لیے اپنی تمام تر توانانیاں صرف کردیں اور فصلوں کی تعداد پیدوار بڑھانے کے لیے گائوں کی سطح تک کسانوں کو جدید طریقہ کاشت بارے آگاہی فراہم کریں تاکہ پیداوار میں اضافہ کیساتھ ساتھ کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے ۔

یہ بات انہوں نے ضلعی زرعی سب کمیٹی ٹاسک فورس اور ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدار ت میں ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سردار جمیل احمد ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا حبیب احمد ‘زرعی ادویات او رکھاڈیلرز ‘کاشتکاروں کے نمائندگان ‘رانا محمد الیاس،طارق نواب پراچہ ، بنک کے نمائندگان سمیت محکمہ پولیس ‘ڈسٹرکٹ پراسکیوشن آفیسراورمتعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے محکمہ زراعت کے افسران اور پیسٹی سائیڈ انسپکٹرز پر زوردیا کہ وہ اپنے معائنہ جات اور ریڈز کی کاروائیوں میں مزید اضافہ کریں تاکہ مارکیٹ میں کھادوں ‘زرعی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ ان کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو بھی یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے محکمہ نہر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ناکے اور موگوں پر پانی کی کڑی نگرانی کریں اور اگر کہیںپر پانی چوری ہو تو پانی چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے اور نہروں کی وارہ بندی کے شیڈول کی تشہیر کی جائے تاکہ لوگوں کو کاشت میں آسانی ہو سکے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر ڈاکٹر سعید نے محکمہ لائیو سٹاک کے غربت مکائو پرو گرام بارے تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے محکمہ اصلاح آبپاشی کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کو جدید طریقہ کاشت بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیئے سیمینارز منعقد کرائیں ۔انہوں نے کاشتکاروں کے نمائندگان سے کہاکہ اگر انہیں فصلوں کی کاشت اور دیگر زرعی معاملات بارے کسی قسم کی دشواری پیش آئے تو وہ فوراً محکمہ زراعت او رریونیو افسران سے رابطہ کریں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سردار جمیل احمد نے ملٹی میڈیا پر زرعی ٹاسک فورس سب کمیٹی کے مقاصد ‘زرعی ادویات اور کھادوں کے معیار کو کنٹرول کرنے ‘ایف آئی آر کے اندراج ‘عدالتوں میں زیرسماعت کسیز بارے موجودہ صورتحال اور مختلف فصلات کی پیدوار زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے محکمہ زراعت کی طرف سے کیے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :