تین ملزمان نے افطاری کا سامان لینے جانیوالی 20سالہ دوشیزہ کو اغواکرلیا ، مقد مہ درج

منگل 22 مئی 2018 23:57

ڈسکہ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) تین افراد نے افطاری کا سامان لینے جانیوالی 20سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق تھانہ موترہ کے علاقہ بوگرے کے محمدخالد کے چچا کی بیٹی 20سالہ (ق) گھرسے افطاری کاسامان لینے گئی تو کافی دیر گزرنے پر وہ گھرواپس نہ آئی اس کے گھر والوں کو فکر لاحق ہوئی جس پر انہوںنے تلاش شروع کردی تو گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیٹی کو ملزمان سہیل ‘عادل اور علی اغوا کرکے لے گئے ہیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :