اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے 14 جون کے درمیان جاری کیے جائیں گے

muhammad ali محمد علی منگل 22 مئی 2018 22:08

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تاریخ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید کی آمد سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے 14 جون کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔

صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنے بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کرکے کرنسی نوٹوں کی بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔

8877 پر ایس ایم ایس کرنے کے بعد صارف کو کرنسی نوٹس کی مطلوبہ تعداد اور یہ کس بینک کی کس برانچ سے حاصل کیے جا سکیں گے، یہ سب معلومات فراہم کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک صارف کو ایک سے زائد مرتبہ نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ صارف 10 روپے نوٹس کے تین پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ کسی بھی مسئلے کی شکایت درج کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مندرجہ ذیل ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے: (021)- 111-008-877