چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کرنل سہیل عابد شہید کی رہائش گاہ آمد، شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت

دھرتی ماں کے بیٹے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملاکر اپنی جان قربان کر دیتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

منگل 22 مئی 2018 23:56

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کرنل سہیل عابد شہید کی رہائش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کرنل سہیل عابد شہید کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کی۔ بلاول بھٹو نے شہید کے والد اور بچوں سے اظہار افسوس کیا۔ بلاول بھٹو نے کرنل سہیل عابد شہید کے بچوں سے پیار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب کوئی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوتا تو مجھے بھی درد ہوتا ہے مگر یہ بات باعث حوصلہ ہوتی ہے دھرتی ماں کے بیٹے اس کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملاکر اپنی جان قربان کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے شہید کرنل کی بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ شہید کرنل کے بچوں کو حوصلہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ماں نے بھی دہشتگردوں اور دھرتی ماں کے دشمنوں سے مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ مجھے اپنی ماں پر فخر ہے۔ آپ کو بھی اپنے شہید اور بہادر والد پر فخر ہونا چاہیے آپ کا والد قوم کا ہیرو ہے۔ آنے والی نسلیں بھی آپ کے والد کی بہادری اور وطن سے وفاداری پر فخر کریں گی۔ اس موقع پر سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، شیری رحمن اور جمیل سومرو ان کے ہمراہ تھے۔